ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس پروگرام کے مطابق ہوگی۔صورتحال تبدیل ہوئی تو پریکٹس بھی منسوخ ہوسکتی ہے۔ایشیاکپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا

جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا

اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

Scroll to Top