ایشیا کپ

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا دوبارہ ٹاکرا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے آج کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں روایتی حریف ٹیمیں جلد ہی ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر عبد الماجد بھٹی کے مطابق ممکنہ طور پر 21 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں سُپر فور کے پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

عبد الماجد بھٹی نے بتایا کہ اس کے بعد پاکستان کو سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش میں سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے خلاف بقیہ دو میچز کھیلنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ہنی مون پیریڈ بدھ تک ہے اور اس کے بعد اگر پاکستان فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ ٹیموں کو شکست دینی ہوگی، جو ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔

Scroll to Top