شہد کو صحت کیلئے مفید مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو معدے اور میٹابولزم کے لیے فائدہ مند ہیں ۔
ماہرین کے مطابق اسے بعض غذاؤں یا مشروبات کے ساتھ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
گرم مشروبات:
چائے یا دیگر گرم مشروبات میں شہد کے فوائد متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ زیادہ گرم سیال میں اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات کم ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کو مشروب میں اس وقت شامل کریں جب وہ کچھ ٹھنڈا ہو جائے ۔
گھی کے ساتھ استعمال:
جانوروں پر ہونے والی تحقیق کے مطابق گھی اور شہد کا امتزاج نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے بالوں کے جھڑنے، وزن میں کمی اور جلدی سوجن کا خطرہ بڑھتا ہے ۔
دودھ سے بنی اشیاء:
شہد کا دودھ یا دہی کے ساتھ استعمال بعض افراد میں بدہضمی، پیٹ پھولنے اور درد کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ شہد میں موجود تیزابیت اور fructose پروٹین کے ساتھ ردعمل پیدا کر سکتے ہیں ۔
پراسیس شدہ غذائیں:
زیادہ چینی اور چکنائی والی پراسیس شدہ غذاؤں میں شہد شامل کرنے سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو طویل مدت میں صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔
زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے ساتھ:
تلی ہوئی اشیا یا زیادہ چکنائی والے گوشت کے ساتھ شہد کا استعمال ہضم کو سست کر سکتا ہے، جس سے پیٹ پھولنے، وزن میں اضافے اور درد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہد کے استعمال میں ان نکات کو مدنظر رکھا جائے تاکہ اس کے فوائد برقرار رہیں اور صحت کے لیے کوئی نقصان نہ ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور کے علاقے ہنجروال میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق