کینیڈا جانیوالے افرادکیلئے بڑی خوشخبری،کم ازکم اُجرت کانیاقانون نافذ

اونٹاریا(کشمیرڈیجیٹل) کینیڈا کے صوبے اونٹاریا کی حکومت نے ملازمین کی کم سے کم اجرت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے اونٹاریا صوبے میں کم از کم اجرت بڑھا کر 17.60 ڈالر فی گھنٹہ کر دی جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے میں کم از کم اجرت 17.20 ڈالر فی گھنٹہ ہے، جس میں 40 سینٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، اس حساب سے جو ملازمین ہفتے میں 40 گھنٹے فل ٹائم کام کرتے ہیں انہیں ہر مہینے تقریباً 64ڈالر اضافی تنخواہ ملیں گے۔

اس حوالے سے اونٹاریا حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے، حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے کی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔

کم از کم اجرت کا نیا قانون یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کے بعد اونٹاریا بھر میں تمام ملازمین کے لیے یہی بنیادی شرح ہوگی چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کر رہے ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کئی گھنٹوں کے بعد ملبہ مل گیا ، چار افراد جاں بحق

Scroll to Top