اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایکسائز نے بڑی سہولت دے دی، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ہے ۔
موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیے گئے ۔ اکیس لاکھ 85 ہزار سے زائد گاڑیوں کے نمبرز منتقل کیے گئے ، 6 لاکھ سے زائد رکشہ، 2 لاکھ سے زائد پک اپ، ایک لاکھ ٹرکوں کے نمبر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ 5 لاکھ سے زائد ٹریکٹر،ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈیلیوری وین ، ایک لاکھ سےزائد بسیں اور51 ہزارمنی بسوں کی نمبر پلیٹس بھی مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے حافظ طارق محمود سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس تعینات