مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سردار ارمان نےعوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں ریاست کو ایک بار پھر دھمکی دیدی
عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر نے نوجوانوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے وائرل ویڈیو میں دھمکی دیتےہوئے کہا کہ کیا کہ اگر ریاست نے ان کے مقاصد پورے نہ کئے تو 29 ستمبر کو نہ صرف آزادکشمیر اسمبلی بلکہ تمام پارلیمنٹرینز کو آگ لگادے گا۔
اس سے قبل بھی چند شرپسند عناصر نے ریاست میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست اور حکومت کیخلاف نوجوانوں میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی جس کی محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں انتباہ جاری کردیا ہے جس میں عوام کو ان شرپسند وں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی آزاد خطےکیلئے سکیورٹی رسک ، ریاست مخالف اقدامات اور دھمکیوں پر اترآئی




