قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا، ٹرمپ کابیان

(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے اور نہ ہی اسرائیل کے۔ ان کے بقول یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کیا، ان کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے جو بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ قطری حکام کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی، تاہم قطر نے اس کی تردید کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کو کسی بھی حملے کی اطلاع نہیں دی گئی، امریکی حکام کی فون کال اسرائیلی بمباری کے بعد ہونے والے دھماکوں کے دوران موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر بھرپور جواب دیا جائے گا،قطرکادو ٹوک اعلان

Scroll to Top