لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی آبی جارحیت بدستور جاری ، بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا۔ وزارت آبی وسائل نے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سفارتی چینل سے پاکستان کو آگاہ کیا، بھارت نے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا گیا۔ ہری کے اورفیروز پور میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے ۔
صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجا ب نے دریائے ستلج میں اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا،دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، ڈی جی پی دی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔
دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4300 سے زائد موضع جات متاثرہوئے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر42 لاکھ سے لوگ متاثر ہوئے، سیلاب میں پھنس جانے والے21 لاکھ 63 ہزارلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ :ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار؟ یواے ای میں میلہ سجنے کیلئے ہے تیار