پاکستان

شارجہ میں ٹی 20سیریز کا فیصلہ کن معرکہ :پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل ٹاکرے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل شارجہ میں کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز میں 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں ، جن میں سے ایک میں پاکستان جبکہ دوسرے میں افغانستان کی ٹیم نے کامیابی سمیٹی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کبڈی کا معروف کھلاڑی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار میں سے ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور ٹورنامنٹ سےآؤٹ ہوگئی۔

میچ ریکارڈ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں ۔

Scroll to Top