وزیراعظم شہباز

پاک فضائیہ ملکی خودمختاری کی ضامن ہے : وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

اسلام آباد: ملک بھر میں آج 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں اور یہ دن ایئرفورس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق فضائیہ کو صفِ اول کا ادارہ بنایا گیا اور اس کی پیشہ ورانہ مہارت عالمی معیار کی ہے ۔

شہباز شریف نے 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو چاروں شانے چت کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتاہے، دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کثیرالجہتی صلاحیتیں اس کے جذبے اور ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور یہ ہمیشہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی ۔

شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترے گی ، انشااللہ ہماری فضائیہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی ۔

Scroll to Top