آسٹرین ماہر معاشیات کو خالصتان کی حمایت مہنگی پڑ گئی ، بھارت میں ایکس اکائونٹ بلاک

آسٹریا(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ،آسٹریائی ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان بھی نشانے پر آگئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اس وقت بلاک کر دیا جب انہوں نے خالصتان کی حمایت اور نئی دہلی کو ختم کرنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔

گنتھر فیہلنگر جہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خالصتان کا نقشہ شیئر کیا جس میں سکھوں کے لیے بھارت میں الگ علاقہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

آسٹرین ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ میں انڈیا کو ختم کر کے ’ایکس انڈیا‘ ExIndia بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ نریندر مودی روس کا آدمی ہے۔ ہمیں خالصتان نیٹ ورک کے لیے آزادی کے دوستوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خالصتان تحریک کے تحت علیحدگی پسند مذہبی اقلیت کے لیے سکھ ایک آزاد ریاست کے خواہاں ہیں، کیونکہ ان کی سامریکی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔

بھارتی وزارتوں کے اس اقدام پر آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارت کو آزاد دنیا کے لیے دشمن ریاست قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس لانچ؛ حیران کن قیمت سامنے آگئی

Scroll to Top