قاسم مجید

قاسم مجید کے اعزاز میں برطانیہ میں ظہرانہ ، خدمت خلق کی سیاست جاری رکھوں گا : وزیر حکومت

برطانیہ/پیٹر برا( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کے اعزاز میں یونین کونسل کنیلی کی سیاسی شخصیت چوہدری منصورالحق سیٹھی کی جانب سے برطانیہ میں ان کی رہائش گاہ پیٹر برا پر ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )حاجی نائب حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ وزیر حکومت نے چوہدری منصورالحق اور ان کی فیملی کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔

چوہدری منصور نے وزیر حکومت کا یونین کونسل کنیلی کے اندر بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے کام کروانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں یونین کونسل کنیلی سے انہیں بہت بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

اس موقع پروزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ویژن کے مطابق سیاست کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ذمہ داریاں پوری کررہا ہوں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی کی خواہش پر ہم الیکشن وحلقہ کی سیٹ سے دستبردارنہیں ہوسکتے ،قاسم مجید

حلقہ میں نفرت کے بجائے پیار و محبت اور رواداری کی سیاست کرتا ہوں تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ پڑ جاتے ہیں، مجھے انتہائی افسوس اس بات کا ہے کہ کچھ لوگ سیاست کی آڑ میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں اورلوگوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے ۔

انہوں نے نام نہاد سیاست کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ ان سے یہ منافقت کسی صورت نہیں ہوتی حلقہ کے تمام لوگ اور ووٹرز میرے لیے قابل عزت ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرزکی عزت نفس کو ہر صورت بحال رکھوں گا اور ان کے تعمیر و ترقی کے کام ترجیحات کے مطابق جاری رکھوں گا ۔

Scroll to Top