(کشمیر ڈیجیٹل)آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے نیا پرومو جاری کیا ہے۔ اس پرومو میں افواجِ پاکستان کی جرات اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں بری، فضائی اور بحری افواج کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو قوم کے ایمان اور حوصلے کی روشن علامت ہیں۔ پرومو میں معرکۂ حق کی عظیم فتح، دشمن پر غلبے اور وطن کے دفاع کی انمول داستان کو بیان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے پرومو میں شہداء کے لہو کو وطن کی سرحدوں کا محافظ اور پاک فوج کو دشمن کے لیے سیسہ پلائی دیوار قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے، یومِ دفاع پر دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا عہد دہرایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا لوکل گورنمنٹ سے ترقیاتی فنڈز کا ریکارڈ طلب
پیغام میں کہا گیا ہے کہ دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔