ہونڈا اٹلس: 2026 کیلئے سی جی 125 کے تین نئے ماڈلز متعارف

(ویب ڈیسک) ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں اپنی مقبول موٹر سائیکل سیریز سی جی 125 کے 2026 ماڈلز پیش کر دیے ہیں۔ کمپنی نے اس سال تین ویرینٹس لانچ کیے ہیں جنہیں ظاہری ڈیزائن اور اسٹیکرز میں تبدیلی کے ساتھ مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پہلا ماڈل روایتی سی جی 125 ہے، جس کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ دوسرا ویرینٹ سی جی 125 ایس ہے، جو سیلف اسٹارٹ سہولت کے ساتھ دستیاب ہوگا، اس کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تیسرا اور سب سے نمایاں ماڈل سی جی 125 ایس گولڈ ہے، جسے خصوصی انداز اور اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے طے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ علی ذوالقرنین کے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر وعدہ خلافی اور محسن کشی کے الزامات

ہونڈا اٹلس نے ان نئے ماڈلز کے حوالے سے کہا ہے کہ انجن یا تکنیکی کارکردگی میں بڑی تبدیلیاں شامل نہیں کی گئیں، تاہم یہ بائیکس “طاقت، وراثت اور گولڈ کا لمس” کے ساتھ صارفین کو پیش کی گئی ہیں تاکہ برانڈ کی ساکھ برقرار رکھی جا سکے۔

Scroll to Top