چکار مین بازار میں آگ لگنےسے کروڑوں کا نقصان، ریسکیو ٹیم غائب

(کشمیر ڈیجیٹل)چکار مین بازار میں بدھ کے روز اچانک لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ قاسمیہ بیکری سے بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں تک پھیل گئی، جس سے صورتحال شدید ہو گئی۔ دکانداروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

مقامی افراد کے مطابق ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار اطلاع دی گئی، تاہم کوئی بھی فائر بریگیڈ یا ریسکیو عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔ اس غفلت کے باعث آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا اور بھاری نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن اور کم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں،چینی صدر کو ٹرمپ کاطنزیہ پیغام

اہلِ علاقہ اور متاثرہ دکانداروں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکار سب ڈویژن میں ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے نقصان میں اضافہ ہوا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top