آزاد کشمیر میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز

(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے خواتین کو لاحق مہلک اور لاعلاج مرض سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی سطح پر مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ والدین اور طالبات کو بیماری کے خطرات اور اس کے بچاؤ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے آگاہی بینرز میں واضح پیغام دیا گیا ہے:
“صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ”۔
بینر پر والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو قریبی عارضی ویکسینیشن سنٹر، اسکول یا سرکاری مراکز صحت سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے جہلم ویلی میں ڈی ایچ او کی 37 سے زائد تقرریاں معطل کر دیں

Scroll to Top