ہائی کورٹ نے جونیئر ٹیکنیشن ریڈیالوجی کی تقرریاں معطل کر دیں

(کشمیر ڈیجیٹل)ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی کی جانب سے جونیئر ٹیکنیشن ریڈیالوجی کی آسامیوں پر کی گئی تعیناتیوں کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے تقرر نامے معطل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نادیہ محبوب بنام آزاد حکومت میں پٹیشنر نے جونیئر ٹیکنیشن ریڈیالوجی کی دو آسامیوں کے سلیکشن پراسس اور اپوائنٹمنٹ آرڈرز کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 6 اگست کو رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے رسپانڈنٹس سے جواب طلب کیا تھا۔

یکم ستمبر کی سماعت کے دوران عدالت نے رسپانڈنٹس کے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تقرر نامے مقدمے کے حتمی فیصلے تک معطل کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 :نئی اقساط کی منصوبہ بندی کا اعلان

پٹیشنر کی جانب سے ساجد مقبول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جبکہ رسپانڈنٹس کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سید فیصل گیلانی اور شاہد شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

Scroll to Top