پنجاب کے شہر ملتان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے اپنے چپڑاسی سے شادی کرلی جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انوکھے واقعے میں سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے ہی اسکول کے چپڑاسی فیاض سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی، گھر پہنچنے پر دولہا کا دلہن کو پہچاننے سے انکار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فرزانہ کا کہنا تھا کہ مجھے فیاض سے محبت اس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی۔ پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی، جو اس نے قبول کر لی۔
یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔