(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ صحت عامہ آزاد جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ پونچھ کے زیر اہتمام ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں یونین کونسل ٹائیں میں آگاہی اور سوشل موبلائزیشن سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر ایک کمیونٹی سیشن اور چار اسکول سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں طالبات، والدین، اساتذہ اور کمیونٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان سیشنز کے دوران شرکاء کو ایچ پی وی وائرس، اس کے اثرات اور ویکسین کے ذریعے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
سرگرمیوں کی نگرانی سیکنڈ لیول سپروائزر خالق حسین، فرسٹ لیول سپروائزر وقار احمد، غزل اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گل تسلیم اور بنیش نے کی۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی بچیوں کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنائیں گے اور کمیونٹی میں مزید شعور اجاگر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شدید بارشوں کے ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایچ پی وی ویکسین مہم کا مقصد بچیوں کو مستقبل میں سرویکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ بنانا ہے۔