(کشمیر ڈیجیٹل) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موسم بہار 2025 کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے امتحانات جو یکم ستمبر سے شروع ہونا تھے، اب نومبر میں ہوں گے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو ہونے والے امتحانات اب 6 نومبر کو جبکہ 2 ستمبر کے امتحانات 7 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ اسی طرح 3 ستمبر کے پیپرز 8 نومبر، 4 ستمبر کے 10 نومبر، اور 8 ستمبر کے امتحانات 11 نومبر کو لیے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ 9 ستمبر کے پیپرز اب 12 نومبر، 10 ستمبر کے 13 نومبر، 11 ستمبر کے 14 نومبر، 12 ستمبر کے 15 نومبر جبکہ 13 ستمبر کے امتحانات 17 نومبر کو منعقد کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے مطابق 15 ستمبر 2025 سے آگے کے تمام امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو جاری کیے گئے ایڈمٹ کارڈز نئی تاریخوں پر بھی قابلِ قبول ہوں گے اور انہیں دوبارہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر:چھمب سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاک فوج نے مار گرایا




