بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل ہسٹری رپورٹ عدالت میں پیش

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق علیمہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی گزشتہ دو سال کی میڈیکل ہسٹری پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق، عمران خان کا علاج مختلف ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی جاری ہے، اور انہیں دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں اور ہڈیوں کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

ماہر امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن، اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار ان کا معائنہ کیا اور علاج کیا ہے۔

مزید یہ کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوا تھا، جس کے لیے ادویات اور دیگر ضروری اقدامات جاری ہیں۔

جیل انتظامیہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل اسپتال کی جانب سے تجویز کردہ تمام علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں۔ 12 اگست کو بھی ایک 4 رکنی میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواست پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،16 کلو کنستر 400 روپے مہنگا

Scroll to Top