آزادکشمیر میں آج موسلادھار بارش، لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد:آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے، موسلادھاربارش کے باعث آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ،نصیرآباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے باعث شدید بارش کے باعث ناروال، سیالکوٹ،گجرات،جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔

شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر ، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے

دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر اونچےدرجےکا سیلاب برقرار ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔

اس کے علاوہ دریائےسندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جبکہ تربیلا،کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔

Scroll to Top