اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سفارش پر 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی۔
این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو ان ایپس کی بندش کے حوالے سے لکھا تھا۔
ترجمان کے مطابق پابندی لگنے والی ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیک کوریئرسروسز پیغامات سے متعلق ہوشیار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری
غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔ پابندی کا سامنا کرنے والی ایپس میں شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اور سم کی معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھا کر رہی تھیں جبکہ ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔