بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے معاملے پر رابطہ کر کے ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور بڑی ناکامی؛ سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستانی موقف کی حمایت
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا اور بھارت کی طرف سے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے پیشگی اطلاع دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیاہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پانی روکنے کا اعلان کیا تھا۔