انضمام قریشی

نوجوان فٹبالر انضمام الحق قریشی کاسپین سےوادی لیپہ پہنچنے پر شاندار استقبال

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کے ہونہار نوجوان فٹبالر انضمام الحق قریشی نے سپین میں منعقدہ انڈر 16 فٹبال لیگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے لیپہ واپس پہنچ گئے ۔

ان کی وطن آمد پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہلِ علاقہ نے اس کامیابی کو لیپہ کے لیے اعزاز قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق فٹبالر انضمام الحق قریشی نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل، عبدالصبور اعوان) کے بھانجے بھی ہیں ۔

انہوں نے سپین میں عالمی معیار کے مقابلوں میں شریک ہو کر ا نہ صرف اپنی انفرادی کارکردگی کے ذریعے کوچز اور شا ئقین فٹبال کو متاثر کیا بلکہ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بھی نئی راہیں کھولیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تریچ میر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ٹریکرز ایڈوانس بیس کیمپ تک پہنچ گئیں

انضمام الحق قریشی کے لیپہ پہنچنے پر مقامی نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ انضمام کی یہ کامیابی واد ی لیپہ کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے علاقے کے دیگر نوجوانوں میں بھی کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔

مقامی کھلاڑیوں اور سماجی شخصیات نے حکومت اور کھیلوں کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جیسے ٹیلنٹ کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور کشمیر کا نام مزید روشن کر سکیں۔

Scroll to Top