ربیع الاول

ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا : رویت ہلال کمیٹی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے آج چاند نظر نہیں آیا ۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا آخری فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

کراچی میں بھی ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کر رہے ہیں ۔ کمیٹی کے اراکین بارش اور ابر آلود موسم کے باوجود مشاہدات کر رہے ہیں تاکہ حتمی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو پیش کی جا سکے ۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند 24 اگست،ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں موسمی حالات کی وجہ سے چاند دیکھنے کے امکانات محدود ہیں ۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حتمی اعلان کا انتظار کریں اور افواہوں پر بھروسہ نہ کریں ۔

Scroll to Top