وقار نور

برنالہ:نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے : وزیر داخلہ وقار نور

برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل ) برنالہ میں نوجوان اکرم پر تشدد کے واقعے کے بعد آزادکشمیر حکومت کے سینئر وزیر اور وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق برنالہ میں اکرم نامی نوجوان پر تشدد کے واقعے نے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر آزادکشمیر حکومت کے سینئر وزیر/وزیر داخلہ کرنل وقار احمد نور نے آئی جی آزادکشمیر کو حکم دیاکہ ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے انصاف یقینی بنایا جائے ۔

 یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 14سال کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی

کرنل وقار احمد نور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر میں زخمی نوجوان اکرم کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ زخمی کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے تاکہ اس کی صحت یابی یقینی بن سکے ۔

وزیر داخلہ نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ہر صورت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ریاست کے قانون اور انصاف کا نظام سب کے لیے یکساں ہے اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی ناقابل قبول ہے ۔

Scroll to Top