حویلی(کشمیر ڈیجیٹل+سید سعد بخاری) فارورڈ کہوٹہ میں پہلا فیض احمد فیضی فاروقی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا۔
ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے پہلا فیض احمد فیضی فاروقی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس ٹورنا منٹ کا آغاز فیض احمد صاحب کے ورثا اور ان کے چاہنے والوں نے کیا۔
منتظمین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ فیض احمد فاروقی صاحب کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ ائندہ ہر سال منعقد کیا جائے گا تاکہ حویلی کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
افتتاحی تقریب میں شائقین کھیل اور مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ کھلاڑیوں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کر کے علاقے میں امن، بھائی چارے اور تعاون کے جذبے کو پروان چڑھانا بھی ہے۔
اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ ضلع حویلی کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔افتتاحی میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین نے بھرپور داد دی۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کھیلوں کے یہ سلسلے مستقبل میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خبر، بجلی 1روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان