مظفرآباد :مظفر آبادانتظامیہ نے کریک ڈائون کرتے ہوئے مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 7قصاب گرفتار کرلئے جبکہ مہنگا سبزی فروٹ بیچنے پر 4دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔دکانیں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے چھوٹے اور بڑے گوشت کے نئے ریٹ مقرر کئے گئے تھے جن پرقصابوں نے عملدرآمد نہ کیا۔
مجسٹریٹ حماد بشیر نے ہمراہ چوکی افسر جلال آباد و نفری گھڑی پن سہیلی سرکار دو میل واطراف سے گراں فروشی کرنے پر سات قصابوں کو گرفتار کرتے ہوئے بند تھانہ سٹی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : اسسٹنٹ کمشنر کا گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل
دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری نے ٹاہلی منڈی،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ کئی کو جرمانے بھی کئے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ نئے ریٹ مقرر ہو چکے ہیں جس کی کسی صورت بھی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے گی اور مزید اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔