بھمبر: وطن کی حفاظت کے لیے مامور بھمبر آزادکشمیرکاسپوت ،پاک فوج کا جوان دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوا جسے پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
کمانڈر فور اے کے بریگیڈ بریگیڈئیر محمدسعید نے فوجی جوان کی خدمات کوسراہا،لواحقین کے جذبے کو سلام پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپوت بھمبر وطن کی خاطر دوران ڈیوٹی نائیک حسن مشتاق حسین شہید ہو گیا جسے نماز جنازہ کے بعد مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کا راشد منہاس شہید کو54ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
پاک فوج کے جوان نائیک حسن مشتاق کی قبر پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے سلامی دی ۔
اس موقع پر کمانڈر 4 اے کے برگیڈ بھمبر برگیڈیئر محمد سعید اختر نے شہید کو سلامی دی شہید کی قبر پر پھول رکھے۔
شہید کے بھائی کو قومی پرچم میں لپٹا شہید کا یونیفارم دیا اور نائیک حسن شہید کے 4 سالہ معصوم بیٹے کو بوسا دیا سینے لگایا اس موقع پر پاک فوج ذندہ آباد اور پاکستان ذندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔