ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) ہٹیاں بالا بازار میںختم نبوت چوک میں واقع حضرت ابوبکر صدیق مسجد کے صحن کو پنجاب سے آئی بھیکارن خواتین نے مرکز بنا لیا۔ دن بھر کی کمائی اور سیگریٹ کی بھرمار کے علاقہ مکینوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی
ذرائع کے مطابق ہٹیاں بالامین بازار ختمِ نبوت چوک حضرت ابوبکر صدیق مسجد کے صحن میں پنجاب سے آنے والی خواتین بھیک مانگنے کے بعد پیسے گنتے اور سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا۔
مسجد جو اللہ کا گھر ہے اسے سیگرٹ نوشی کا مرکز بنادیا جس سے علاقہ میں کسی بڑی اشتعال انگیزی کا خطرہ بڑھ گیا ۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ صورتحال نہ صرف سماجی اقدار کے منافی ہے بلکہ دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
بھکاری خواتین کے اس طرح کے رویے سے نمازیوں اور شہریوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی طرف سے تاحال کوئی عملی کارروائی سامنے نہیں آئی۔
ہٹیاں بالا بازار میں مسجد ابوبکر صدیق رض کے صحن میں بھکارنیں سگریٹ کے کش لیتے ہوئے دن بھر کی آمدن کا حساب کر رہی ہوتی ہیں ۔ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑی کس نے خریدی؟ 3 ہم شکل بھائیوں کو دیکھ کر شوروم مالک پریشان