سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی، گھر پہنچنے پر دولہا کا دلہن کو پہچاننے سے انکار

اتر پردیش (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نوجوان نے شادی کی پھر گھر پہنچنے کے بعد دلہن کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے رہائشی نوجوان کی جھارکھنڈ کی لڑکی سے فیس پر دوستی ہوئی پھر دونوں نے شادی کرلی۔

مقامی مندر میں دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا اور پھر شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

تاہم لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب شوہر کے گھر گئی تو نوجوان نے مبینہ طور پر شادی کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ تمہیں نہیں جانتا تم کون ہو؟

لڑکی نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا اور بات بڑھی تو پولیس کو آنا پڑا۔

بعد میں لڑکی نے تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے مجھے فیس بک کے ذریعے رشتے کا جھانسہ دیا، مجھ سے شادی کی اور اب مجھے اپنی بیوی کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے، مجھے انصاف اور حقوق کا تحفظ دیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر لڑکی کا دعویٰ درست ہوا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبئی:طوفانی بارش: امیتابھ کے بنگلے سمیت کاجول اور رانی کا بھی گھر ڈوب گیا

Scroll to Top