باغ، چوکی ساہلیاں کو تھانے کا درجہ مل گیا،نوٹیفکیشن جاری

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے اپنا وعدہ وفا کردیا۔ باغ آزاد کشمیر میں 5 ویں پولیس تھانےکے افتتاح کردیا۔ چوکی پولیس ساہلیاں کو بھی تھانہ کا درجہ دیدیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ میں تھانوں کی تعداد 3 ہوگئی جن میں تھانہ پولیس دھیرکوٹ ، تھانہ پولیس ارجہ اور تھانہ پولیس ساہلیاں شامل ہیں

تحصیل باغ اور تحصیل ہاڑی گہل میں ایک ایک تھانہ قائم ہے تحصیل ریڑہ اور تحصیل بیرپانی میں تاحال تھانہ نہیں ہے بلکہ پولیس چوکیاں قائم ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، طلباء تنظیموں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ،ریاست گیراحتجاج کا اعلان

Scroll to Top