راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ۔۔
شہریوں نے قدرتی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی این او سی جاری کرنے والے اداروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
گزشتہ دنوں ہونے والی بارش نے محکمانہ غفلت کا پول کھول کر رکھ دیا ،راولاکوٹ و گردو نواح کے قدرتی ندی نالوں پر غیر قانونی تعمیر ات سے سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جس سے بھاری نقصان بھی ہوا ہے ۔قدرتی نالے سکڑ کو محض چند فٹ رہے گئے ہیں ۔
محکمہ ملی بھگت سے ہونیوالے غیر قانونی تعمیرات عوام کیلئے جان کا خطرہ بن گئی ہیں۔ محض تھوڑی سی بارش پورے شہر کو سیلاب زدہ کر دیتی ہے
شہر کی خوبصورتی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،شہریون نے پریس کانفرنس ودیگر فورم پر ضلعی انتظامیہ ،حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کریں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کشمیری وزیرحکومت اظہر صادق کی چیرہ دستیوں کیخلاف میدان میں آگئے