معین وٹو

وفاقی وزیر معین وٹو پٹہکہ مظفرآباد پہنچ گئے،نقصانات کے ازالہ کی یقین دہانی

پٹہکہ:وفاقی وزیر برائے برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کلائوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقےکا دورہ کرنے پٹہکہ مظفرآبادپہنچ گئے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ بریفنگ بھی لی۔

آزاد کشمیر کے وزرائے حکومت کرنل وقار نور،میاں وحید،اظہر صادق، سردارجاوید ایوب اور سیکرٹری امور کشمیر بھی موجود وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے ۔

وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے اندر طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراطلاعات مظہر سعید شاہ کی وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال سے ملاقات، ہیلتھ پیکیج پر تبادلہ خیال

متاثرہ لوگوں کی آبادی کاری اور دیگر نقصانات کے لیے وسائل فراہم کریگی تاکہ حالیہ ہونے والی بارشوں کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے ۔

وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کو حلقہ ایک کوٹلہ کے اندر ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا اور کہا کہ حالیہ بارشوں میں صادقہ نالہ پر نصب پل،مچھیارہ پل سمیت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ۔

حکومت آزاد کشمیر بھی متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے اپنی عوام کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔

Scroll to Top