مظفر آباد: آزادکشمیرکے دارالحکومت کے نواحی علاقے گڑھی دوپٹہ میں 3سال سے بلیک میلنگ کا شکار خاتون میڈیا کے پاس پہنچ آئی اور انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیدی۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں طاہرہ بی بی نامی خاتون نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب کی تصویر کے ذریعے ذکریا نامی شخص بلیک میل کررہا ہے اور لاکھوں روپے ہڑپ کرچکا ہے۔
خاتون کا کہناتھا کہ تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں گئی تو وہاں پولیس نے ملزم کیساتھ میرااسٹام کرایا کہ اب یہ بلیک میل نہیں کریگا اب ملزم کیساتھ اس کی فیملی بھی بلیک میل کررہی ہے۔
خاتون نے کہاکہ میں مجبور ہوچکی ہوں کہ خودکشی کرلوں کیونکہ میرا جینا حرام کردیا گیا ہےاور ملزم دندناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ پولیس کے پاس گئی تھی تو کیا کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باغ پولیس کی بڑی کارروائی ، فیک آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
دوسری طرف پولیس نےپریس ریلیز میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے خاتون تصاویز ایڈیٹ کئے جانے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی تھی، ملزم نے عدالت نے ضمانت کرائی تھی
پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق ذکریا کی اہلیہ راحیلہ بی بی نے مسماۃ طاہرہ بی بی کے خلاف تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ درخواست دی تھی کہ مذکوریہ اور اس کے خاوند نے اسے مار پیٹ کی ہے اور مسماۃ مذکور یہ اس کے خاوند زکریا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔
چنانچہ ہر دو فریقین کو تھانہ پر بلا کر معاملہ سماعت کر کے تحریر لی گئی تھی کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ نہ کریں گے۔