فارورڈ کہوٹہ میں لینڈسلائیڈنگ،12سالہ بچہ جاں بحق

فارورڈ کہوٹہ: ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دیگوار 12سالہ محمد معیز لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر دم توڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر ،گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ کا امکان، الرٹ جاری

محمد معیزولد محمد قاسم کا تعلق اکھوڑی دیگوار سے بتایا جا رہا ہے، عوام علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو نکال لیا ہے۔

یاد رہے کہ حویلی کہوٹہ شدید بارشوں سے حویلی میں بے شمار لوگوں کے مکان اور سکول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بے شمار سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Scroll to Top