میرپور: تھانہ پولیس منگلا نے کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضہ سے15موٹرسائیکل ،710گرام چرس گردا برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میرپور سکندر اعظم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا صداقت حسین نے ہمراہ ٹیم بمقام صاحب چک کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عادل بٹ قوم بٹ سکنہ سی تھری میرپور ،فیصل جمشید قوم گجر ساکن کوٹ جیمل سے چرس گردا 710 گرام برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری کارروائی میں تھانہ پولیس منگلا میں بند ملزم ارسلان شاہ قوم سید ساکن منگلا ہملٹ سے دوران تفتیش چوری کے مزید 10 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے جس کے بعد موٹرسائیکلز کی مجموعی تعداد15ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد پولیس کا ایکشن،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمتعددگاڑیاں ،موٹرسائیکل ضبط
پولیس کےمطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد پیش رفت کی صورت میں مزید حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایس ایس پی میرپور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحاجی سکندر اعظم ،ایس ایچ او منگلاصداقت حسین اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائیوں پر شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل اور الیکٹرک سکوٹر متعارف
ایس ایس پی کاکہنا ہے کہ منشیات کے خلاف بلاامتیاز و تفریق کے کاروائیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ بازیافتہ موٹر سائیکلوں کو بھی جلد ہی تحت ضابطہ اصل مالکان کے حوالہ کر دیا جائے گا۔