مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے ملک بھر سمیت آزاد جموں وکشمیر میں بھی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے عوام کے نقصان کا فوری ازالہ کرے ۔
جملہ محکمہ جات فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگائےاور حکومت آزادکشمیر معاوضہ جات کی ادائیگی کرے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا میں ہیں ہم بھی موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ریاست ہیں۔
ہمیں آفات سماوی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی سخت ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے کہا کہ ندی نالوں کے قریب تعمیرات سے زیادہ نقصان ہوتا ہے،پانی اپنا راستہ بنا لیتا ہے ہمیں مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرناہو گی۔ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے جہاں پوری دنیا متاثر ہے وہاں پر ہم بھی اسکا حصہ ہیں نالوں میں غیر قانونی تجاوزات کو فوری روکا جائے اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو نالوں میں غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور معاشرہ ملکر ان تبدیلیوں کا سامنا کرنا ہے جس کے لیے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں فوت شدگان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔۔
انسانی جان کا ازالہ تو نہیں کر سکتے البتہ ایسے متاثرین کی فوری امداد کی جائے حکومت آزادکشمیر متاثرین کیساتھ بھرپور تعاون کرے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اداروں کو متحرک رہنا ہو گا تا کہ کوئی انسانی جان ضائع نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی، 6 ہزار سے زائد طلباء کے ویزے منسوخ