اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل + رپورٹ نمائندگان )آزادکشمیر بھر میں طوفانی بارشیں ، دریاوں ندی نالوں میں طغیانی ، شہر کی سڑکیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔
حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات بھی آئی ہیں جن میں سے دو سیاح فیملی اور ایک خاتون لیکچر بھی شامل ہے ۔
زرائع کے مطابق وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی میاں بیوی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئےْ۔
آزاد کمشیر کے علاقے راولاکوٹ کی پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرر ڈاکٹر گل لالہ کار سمیت نالہ تراڑ میں بہہ گئیں۔
پولیس کے مطابق خاتون لیکچرر کی گاڑی نالہ تراڑ میں بند ہوگئی تھی اور پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث نالے میں بہہ گئی۔
راولاکوٹ کی رہائشی ڈاکٹر گل لالہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اَٹھ مقام کی گریس ویلی میں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ ضلع سدھنوتی میں ایک خاتون لیکچرر کی گاڑی طغیانی میں بہہ گئی جس سے خاتون لیکچرر جاں بحق ہوگئی۔
دوسری جانب طوفانی بارش کے باعث ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ تولی پیر لسڈنہ روڈ بند بند کردی گئی ۔
بوجہ لینڈ سلائیڈنگ تولی پیر سے لسڈنہ مرکزی سڑک بند۔ عوام کو سفر میں احتیاط کرنے کی ہدایات ۔
دریائے پونچھ کے پانی میں اضافہ سلابی صورتحال ، دفعہ 114 نافذ کردیا گیا ہے ۔ جبکہ بھمبر باغسر سڑک لینڈ سلائیدنگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیں۔
قریبی گھر کالینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ درجنوں دیہاتوں کا شہر کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گرین کلائمیٹ فنڈز کی اکریڈیشن میں غیر سنجیدگی ،آزاد کشمیر ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر