ایکس پر نئی سہولت، اب تصویر بدلے گی ویڈیو میں

(کشمیر ڈیجیٹل) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے محض ایک تصویر کو فوراً ویڈیو میں بدلا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر کمپنی کے ذیلی اے آئی ٹول Grok AI کے تحت متعارف کرایا گیا ہے اور ابتدائی طور پر صرف آئی فون (iOS) صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ سہولت جلد پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر Grok Imagine کے ذریعے کام کرتا ہے، جو حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین کو مفت فراہم کیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پلیٹ فارم کے اندر ہی اے آئی سے تیار کردہ مواد کو مزید آسان اور یکجا کرنا ہے۔

استعمال کا طریقہ:

صارفین کو اپنی ایکس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد فیڈ میں موجود کسی بھی تصویر پر لانگ پریس کرکے Make video with Grok کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ تصویر خود بخود Grok ایپ کو بھیج دی جائے گی جہاں یہ قریباً 17 سیکنڈ میں ویڈیو میں تبدیل ہوجائے گی۔ اس کے بعد صارفین اپنی ویڈیو کو چار دستیاب آڈیو ٹریکس میں سے کسی ایک کے ساتھ جوڑ کر فوری طور پر شیئر کرسکیں گے۔

شرائط اور تقاضے:

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کے پاس Grok ایپ انسٹال اور اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف iOS پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ ورژن جلد ہی متعارف ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ Grok کے دیگر حالیہ فیچرز کے تسلسل میں سامنے آئی ہے، جن میں پی ڈی ایف پروسیسنگ میں بہتری، Grok 4 میں Auto اور Expert موڈز، اور اینڈرائیڈ پر ٹیکسٹ یا تصاویر سے 6 سیکنڈ کی ویڈیوز بنانے کی سہولت شامل ہیں۔ ایلون مسک نے اس سال کے آخر تک Grok 5 کے اجرا کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،کشمیرمیں بھی سیلاب کے خطرات

Scroll to Top