اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) چند منٹوں میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ، اس کے لیے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈی میٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ (Dematerialized ID Card) کا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) ڈیجیٹل شکل میں حاصل کرسکیں گے۔
نادرا کی “پاک آئی ڈی” (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے چند منٹوں میں محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈی میٹیریلائزڈ آئی ڈی کیا ہے؟
یہ قومی شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جو محفوظ طریقے سے “پاک آئی ڈی” ایپ میں رکھا جاتا ہے۔ یہ بالکل فزیکل کارڈ کی طرح کام کرتا ہے اور اسے بینکنگ، سم رجسٹریشن اور سرکاری امور سمیت مختلف خدمات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ
گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے “Pak ID” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کریں اور او ٹی پی سے تصدیق کریں۔
لاگ ان کر کے ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیں۔
ضروری دستاویزات اور تصویر اپ لوڈ کریں (اگر درکار ہو)۔
فوری طور پر اپنا محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں۔
ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کے فوائد
فوری رسائی: فزیکل کارڈ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
محفوظ اور مستند: نادرا کی جانب سے اینکرپٹڈ اور ویری فائیڈ۔
سہولت: ہر وقت اور ہر جگہ موبائل سے دستیاب۔
ماحول دوست: پلاسٹک کارڈ پر انحصار کم ہوگا۔
ماہرین کے مطابق “پاک آئی ڈی” ایپ کے اجراء کے بعد پاکستان ڈیجیٹل مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں شہری اپنی شناخت باآسانی اور محفوظ انداز میں اپنے موبائل فون پر ساتھ رکھ سکیں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹر براء ،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین کے اعزاز میں استقبالیہ ، اہم شخصیات کی شرکت