پیٹر براء ،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین کے اعزاز میں استقبالیہ ، اہم شخصیات کی شرکت

پیٹر برا(کشمیر ڈیجیٹل) سابق میئر محمد ایوب چودھری نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں شہر کی معزز شخصیات اور کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پیٹربرا میرا دوسرا گھر ہے ۔عملی سیاست میں حصہ لینے سے قبل پہلی سیاسی میٹنگ اسی شہر میں مرحوم چودھری عبدالعزیز کے ہاں ہوئی تھی۔

تقریب میں دیگر مقررین میں راجہ ظفر اللہ ، محمد یونس بٹ، چوہدری مقبول احمد، نوید مغل ، شوقی جٹ ، چوہدری ارشد محمود مسئلہ کشمیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

ساتھ ہی اوورسیز کمیونٹی کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شرکاء نے آزاد کشمیر کی آئندہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام باشعور ہیں اور ہمیشہ قومی مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ آخر میں چودھری ایوب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت اظہر بڑالوی نے کی۔

حویلی،یونین کونسل دیگوار شدید بارش سے متاثر، سڑکیں تباہ،خوراک ناپید ،مریض رل گئے

Scroll to Top