پٹہکہ نصیرآباد: دریا نیلم کے قریب جانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

(کشمیر ڈیجیٹل) اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآباد نے دریا نیلم اور ندی نالوں کے اطراف میں عوام کے لیے ہنگامی پابندی نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، کسی بھی شخص کا لکڑیاں جمع کرنے، نہانے یا دریا کے قریب جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان کے نوجوانوں کو خراجِ تحسین، عوام سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی اپیل

Scroll to Top