1500روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد نے طویل انتظار کے بعد ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار ختم کر دیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں منعقدہ 103ویں قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قرعہ اندازی میں پہلے انعام کا مجموعی رقم 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے اور تیسرے انعام کے طور پر 1,696 خوش نصیبوں کو ہر ایک کو 18 ہزار 500 روپے نقدی دی جائے گی۔

انعامات جیتنے والے نمبرز میں پہلا انعام نمبر 790468 رہاجبکہ دوسرے انعام کے لیے 607650، 193673 اور 031085 منتخب ہوئے۔

تیسری انعام کی فہرست میں شامل امیدواروں کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔انعام حاصل کرنے والے افراد اپنے اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کی مدد سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز کے سینٹرز پر جا کر اپنی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تفصیلات سامنے آگئیں

1500 روپے کا پرائز بانڈ پاکستان میں اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت ایک مقبول سرمایہ کاری کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کا قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد ہوتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرائز بانڈز کو پاکستان میں ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ اس پر ماہانہ منافع نہیں ملتا، لیکن قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دئیے جاتے ہیں جو عوام میں بہت مقبول ہیں۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے یہ اسکیم 1960 کی دہائی میں شروع کی گئی تھی جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان منیج کرتا ہے۔

تین ماہ کے وقفے سے ہونے والی قرعہ اندازیوں میں خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ شفافیت اور اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔

تیسرے انعام کے  پرائز بانڈز کے نمبر درج ذیل ہیں

 

Scroll to Top