چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی متنازعہ بن گئی، نئے انکشاف نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تعیناتی مقدمہ کی سماعت کے دوران حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز اب تک واضح نہیں ہیں۔

سینئر جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار نے گذشتہ روز مقدمہ کی سماعت کی حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل مسعود اقبال شیخ جبکہ پٹیشنر کی سابق جج ہائی کورٹ راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے ایک بار پھر مہلت دیئے جانے کی درخواست کی ۔

جس پر جسٹس سید شاہد بہار نے ریمارکس دیئے کہ بحث کریں تحریری طور پر حکومت تبصرہ نہیں دینا چاہتی۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے نام بھیجے نہیں بھیجے وجہ کیا ہے کیا چاہتے ہیں حکومت بھی اپنا کام نہ کرے عدالت بھی اپنا کام نہ کرے ۔۔

راجہ سجاد خان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت لعیت لال سے کام لے رہی ہے یہ آئین قانون اور اپنی زمداری سے انحراف کر رہی ہے۔ دوران سماعت یہ دلچسپ انکشاف سامنے ایا کہ آرٹیکل 50 سب سیکش 14 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز اب تک واضح نہیں ہوئی ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ٹرم اینڈ کنڈیشنز کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی جا سکتی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کے بغیر تعیناتی نہیں کی جا سکتی ہے۔

جبکہ پٹیشنر کے وکیل راجہ سجاد خان نے موقف اختیار کیا کہ ایکٹ 1992 کے تحت ٹرم اینڈ کنڈیشنز پہلے سے موجود ہیں اسکے تحت تعیناتی کی جا سکتی ہے جسکے تحت گذشتہ چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی تعیناتی کی گئی جو اپنی مراعات لے کر 5 سال مدت پوری کرکے رخصت ہوگئے ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ٹرم اینڈ کنڈیشنز ہونی چاہیے جس پر پٹیشنر کی طرف سے راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ٹرم اینڈ کنڈیشنز کی ترمیمی درخواست رٹ پٹیشن کے ساتھ دائر کرتے ہیں جسکے ساتھ عدالت نے سماعت ائندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کر دی ۔

عدالت کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پٹیشنر کی طرف سے وکیل راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ اپنی ایک ترمیمی درخواست بھی دے دی

جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت حکومت اور قانون ساز اسمبلی کو حکم صادر فرمائے کہ حکومت اور اسمبلی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز بمطابق پروسیجر واضح کرے

قیام پاکستان کے وقت جب پاکستان کا قومی ترانہ تیار کیا گیا

Scroll to Top