مظفرآباد، حویلی(کشمیر ڈیجیٹل ، سید سعد بخاری سے) مظفرآباد، حویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ حویلی فارورڈ کہوٹہ ضلع حویلی میں گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم کو نہایت خوشگوار بنا دیا ہے۔
مظفرآباد میں پہلی بارش ، آسمان پر گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔ پہاڑوں پر گہری دھند چھا گئی جس کے باعث حدِ نگاہ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بارش اور دھند کے امتزاج نے علاقے کے قدرتی حسن کو دوبالا کر دیا ہے۔
تاہم دھند کے سبب پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور ڈرائیور حضرات کو سفر کے دوران خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ دھند کے باعث گاڑیوں کو سموگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔
مزید براں پہاڑی علاقوں میں خستہ حال سڑکیں ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ائی ہے اور حبس کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔
بھارتی یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت،انسانی آزادی پرپابندی