بھارت آئندہ دو تین ماہ میں پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے: مرتضی سولنگی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد۔ کتاب وہ جنگ جس نے سب کچھ بدل دیا کے مصنف مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “معرکہ حق” میں واقعات اتنی تیزی سے پیش آئے کہ لوگ انہیں بھول سکتے ہیں، اس لیے ان واقعات کے حوالے سے ایک ریفرنس بک ضروری تھی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت آئندہ دو سے تین ماہ میں دوبارہ مہم جوئی کرے، اور اگر موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر وہ فوری جارحیت نہ بھی کرے تو آئندہ انتخابات سے قبل اس حوالے سے کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک رجحان یہ بھی رہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے، اس پر کتاب نیویارک یا لندن میں لکھی جاتی ہے۔ ہم نے اس رجحان کو توڑنے کی کوشش کی ہے اور ضروری ہے کہ پاکستان میں پیش آنے والے واقعات پر پاکستانی خود لکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم نے اپنی کتاب میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ بھارت کے ہندتوا نظریات ان واقعات کے ذمہ دار ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے واقعات کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:’وہ جنگ جس نے سب کچھ بدل دیا‘ مرتضیٰ سولنگی اور احمد حسن العربی کی تہلکہ خیز کتاب شائع

Scroll to Top