سردار امجد ان ایکشن ،غیر معیاری تعمیرات، کھوڑیاں لنک روڈ کا کام بند

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل سے)چیئرمین ٹاون کمیٹی کیل سردار امجد نے غیر معیاری تعمیرات کے تناظر میں کھوڑیاں لنک سڑک کا کام بند کروادیا۔عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو غیر معیاری تعمیرات سڑک برائے کھوڑیاں لنک بارے درخواست دی تھی۔

عوامی مطالبہ پر چیئرمین ٹاون کمیٹی کیل سردار امجد اقبال نے موقع پر جا کر کام کا معائنہ کیا اور غیر معیاری سڑک پر جاری کام کو روک دیا۔محکمہ شاہرات تعمیرات کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نگرانی میں کام کرائے۔غیر معیاری کام کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

قومی خزانہ کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے۔سردار امجد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔سردار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ کام عارضی طور پر روکا ہے جو محکمانہ نگرانی اور مقامی نمائندوں کے سامنے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں ۔۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات کی ملی بھگت سے غیر معیاری تعمیرات کاسلسلہ جاری ہے۔شاہراہ نیلم سمیت جملہ شاہرات لنک روڈ پر نگرانی کریں گے قوم کے پیسے کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور کرپشن کی نظر سے قومی منصوبے دور رکھیں گے۔ایم ایل اے فنڈز حلقہ کے جملہ لوگوں کی ملکیت ہوتی ہے۔لہذا محکمہ شاہرات فوری سڑک کا معائنہ کرے تاکہ معیار پر سمجھوتا نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی منصوبوں کے غیر معیاری کام کو زور بازو روکیں گے۔

مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بائیک رائیڈرز کا احتجاج

Scroll to Top