مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس – حویلی واقعہ پر اہم فیصلےآج گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت صدر یاسر علی گیلانی منعقد ہوا، جس میں محکمہ برقیات حویلی کے ایکسین سمیت دیگر معزز افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر فیصل رحیم، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نے میٹنگ ایجنڈا فورم کے سامنے پیش کیا۔ نائب صدر انجینئر خالد صدیق چوہدری نے فورم کو حویلی واقعہ کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر محکمہ برقیات حویلی کے ذمہ داران نے بھی اپنا موقف پیش کیا۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ: • سال 2023 میں محکمہ برقیات نے تحریری طور پر متعلقہ حکام کو اس غیر قانونی تعمیر بارے رپورٹ کر دی تھی۔
اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر حویلی نے بھی اس عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مسماری کی تحریک کر رکھی ہے۔ واقعہ کے روز محکمہ برقیات کا عملہ موقع پر موجود نہیں تھا
بادی النظر میں گزرتی تاروں سے غیر قانونی طور پر چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں دو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، جو انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔
فورم نے متاثرین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف جانچ کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر سے فوری طور پر اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔
مزید برآں اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔ فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اگر متذکرہ آفیسران ذمہ دار قرار پائے تو ان سمیت ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تاہم یہ واضح کیا جاتا کہ اگر بغیر مکمل تحقیق، حقائق کے تعین اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے برقیات کے افسران کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن راست اقدام پر مجبور ہوگی۔
حویلی ،گھروں کی چھتوں پر سے گزرتی بجلی کی ہائی ولٹیج تاروں نے ایک اور قیمتی جان لے لی